لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا اہم اور ضروری ہے، عباس زادہ مشکینی

شیعیت نیوز: ایرانی قومی سلامتی کونسل کے رکن محمود عباس زادہ مشکینی نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینا بہت اہم ہے اور صدر مملکت کا دورۂ لاطینی امریکہ، بہت ہی مناسب وقت پر ہے۔
محمود عباس زادہ مشکینی نے گفتگو میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ صدر مملکت کے دوسرے ممالک کے دوروں اور ان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے سیاسی، بین الاقوامی اور اقتصادی شعبوں میں بہت زیادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں، کہا کہ ایران ایک طاقتور اور بڑا ملک ہے اور اس کی جیو پولیٹیک اور جیوسٹریٹیجک پوزیشن بہت اچھی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران بین الاقوامی سطح پر اثر و رسوخ کا حامل ملک ہے کہ خطے میں ایران کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا، لہذا اس بنیاد پر یہ فطری بات ہے کہ مختلف ممالک، جمہوریہ اسلامی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور وہ 80 سال نہیں دیکھ سکے گی، رہبرِ انقلاب
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کونسل اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے مزید کہا کہ ایران پڑوسی، ایشیائی اور آزاد ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو از سر نو ترتیب دینے کی کوشش میں ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش میں ہے اور اسی وجہ سے ہم ایران اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بہت زیادہ آمد و رفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ میں مشکین شہر کے عوامی نمائندے نے کہا کہ بعض مغربی ممالک نے ایران کو تنہا کرنے کیلئے بہت زیادہ کوششیں اور سرمایہ کاری کی، لیکن ایران نے ان تمام چیلنجوں اور خطرات کو مواقع میں بدل دیا اور نہ صرف اسے تنہا نہیں کیا گیا بلکہ ایران کے سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
عباس زادہ مشکینی نے کہا کہ 13ویں حکومت کی حکمت عملیوں میں سے ایک، غیر ملکی سفارت کاری کے میدان میں اپنے روابط کو ازسرنو بحال کرنا ہے۔ یقیناً دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعاملات میں اضافہ پابندیوں کو بے اثر کرنے کا باعث بنے گا، البتہ ایران کے خلاف دشمنوں کی پابندیاں ختم ہو چکی ہیں اور مزید کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاطینی امریکی ممالک، بہت زیادہ صلاحیتوں کا حامل ممالک ہیں اور ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے سے ہماری معیشت پر مثبت اور نمایاں اثر پڑتا ہے۔
لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کرنا بہت ضروری ہے اور ہمیں اس سے غافل نہیں رہنا چاہیئے اور صدر مملکت کا لاطینی امریکہ کا دورہ بالکل وقت پر ہے اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔