ایران

سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران کی بحری یونٹ نے آبنائے ہرمز میں قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو روک لیا۔

ایران کی سپاہ پاسداران کی بحری یونٹ کے اس اقدام کے بعد امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے نے دعوی کیا ہے کہ اس آئل ٹینکر کو اس وقت آبنائے ہرمز میں روکا گیا جب وہ پانامہ کے پرچم کے ساتھ اس آبی علاقے سے گذر رہا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ اس غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے اور مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ناراضگی پر ایران کا ردعمل؛ غصے کی آگ میں جل کر مرجاؤ، ناصر کنعانی

اس تناظر میں، سینٹ کام نے آئی آر جی سی کی جانب سے ناگوار آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیو شائع کی ہے۔

بحرین میں تعیینات امریکی بیڑے کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پانامہ کے پرچم کے ساتھ امریکی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزررہی تھی لیکن سپاہ پاسداران کے جوانوں نے قبضے میں لے لی۔

اس سے قبل اٹھائیس اپریل کو بھی خلیج فارس میں ایرانی کشتی سے ٹکرانے اور نتیجے میں ایرانی عملے کے کئی افراد کے لاپتہ ہوجانے پر مارشل جزائر کے پرچم کے حامل ایک بحری جہاز کو بحیرہ عمان میں ایرانی سپاہ پاسداران کے جوانوں نے روک لیا تھا۔

اس بحری جہاز نے ایرانی کشتی سے ٹکرانے اور ایرانی عملے کے زخمیوں کی مدد کرنے پر مبنی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے بعد خلیج فارس سے فرار ہوجانے کی کوشش کی تھی جس پر بحری جستجو اور نجات کے مرکز ایم آر سی سی کی درخواست پر ایرانی بحریہ کے جوانوں ںے تعاقب اور شناخت و پہچان کرنے کے بعد اس بحری جہاز کو بحیرہ عمان میں روکنے کا اقدام کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button