ایران

ایران: عیسائی شہید وطن جانی بٹ اوشانا کی اشکبار آنکھوں کے ساتھ رخصتی

شیعیت نیوز: گزشتہ روز تہران میں ایک عیسائی شہید وطن جانی بٹ اوشانا کی رخصتی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ عمل میں لائی گئی۔

عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے شہید راہ وطن جانی بٹ اوشانا کی گزشتہ روز تہران کے معراج الشہدا دینی و ثقافتی مرکز میں نہایت پر وقار اور باشکوہ انداز میں رخصتی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر شہید کے وابستگان اور عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ مختلف عسکری و سول عہدے دار اور بڑی تعداد میں تہرانی عوام بھی موجود تھے۔

شہید اوشانا نے 14 مارچ 1985 کو ایران پر مسلط کی گئی 8 سالہ جنگ کے دوران ’’بدر آپریشن‘‘ میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی جس کے بعد ان کے جنازے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

تاہم جنگی علاقوں میں جاری مسلسل جستجو کے عمل کی بدولت اُن کا جنازہ دریافت ہوا اور 39 برس کے بعد ڈی این اے ٹیست کے ذریعے شہید کی شناخت ممکن ہو سکی۔

قابل ذکر ہے کہ شہید کا جنازہ ایسے عالم میں اپنے عزیزوں کے پاس لوٹا ہے کہ ان کے والدین اور بھائی اس دنیا سے سدھار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی علاقائی امن و امان کیلئے چیلنج ہے، ایرانی وزیر خارجہ

دوسری جانب ایران و فرانس کے درمیان تجارتی لین دین میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چونتس فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

یورپی کمیشن کے مرکز برائے اعداد و شمار یورو اسٹیٹ کے مطابق ایران اور فرانس کے درمیان رواں برس کے ابتدائی دو ماہ کے دوران تجارتی لین دین میں گزشتہ برس کی اسی مدت کی بنسبت چونتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت اس کی سطح سینتالیس میلین یورو تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل روان سال کی ابتدا میں دونوں ممالک کے تجارتی لین دین کی سطح پینتیس میلین یورو بتائی گئی تھی۔

گزشتہ برس کے دوران ایران اور فرانس کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم میں چھتیس فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور مجموعی طور پر اسکی سطح تین سو اکتیس میلین یورو تک پہنچ گئی تھی۔

اس درمیان فرانس نے ایران کو تینتالیس میلین یورو مالیت کی اشیا برآمد کی ہیں جبکہ ایران سے اس کی درآمدات کا حجم چار میلین یورو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button