ایران

یمن میں قیام امن کی ہر کوشش کا خیرمقدم ہے، حسین امیر عبدالہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے یمن کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام سے گفتگو میں کہا ہے کہ تہران یمن میں قیام امن کوشش کا خیرمقدم کرے گا جو یمنی عوام کے محاصرے کے خاتمے، اس ملک میں جنگ بندی اور یمن کے سیاسی گروہوں میں مفاہمت پر منتج ہو سکتی ہے۔

ایران نے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے شروع میں ہی یمن میں قیام امن اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں اب تک اس کے سفارتی اقدامات جاری رہے ہیں جس میں یمن میں قیام امن و استحکام کے لئے چار نکاتی فارمولہ بھی شامل ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام سے ملاقات میں جو مسقط میں ایران کے سفارت خانے میں انجام پائی، متحدہ یمن کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے یمن میں انسانی امور اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق یمن میں انجام پانے والے اقدامات کو مثبت قرار دیا۔

اس ملاقات میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے بھی یمن کے لئے ایران کی انسانیت کے ناطے جاری حمایت کی قدردانی کی اور مختلف شعبوں میں صنعا میں سعودی عرب سے ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر کیا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کاوفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے سے علاقے کی صورت حال پر مثبت اثرات مرتب ہور رہے ہیں اور یہ سمجھوتہ علاقے کے لئے خوش آئند ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت، یمنی قوم کے حقوق کی بحالی تک استقامت و مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button