ایران

ایران شام کا حقیقی دوست ہے، ملک کی تعمیر نو میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران شامی قوم کا حقیقی دوست ہے، تاکید کی کہ ایران مقاومت کے دور کی طرح تعمیر نو کے دور میں بھی اقتصادی تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیا اور کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات مشترکہ اعتقادات، نیز دونوں ملکوں کے عوام کے ایستادگی اور مقاومت کے جذبے کی بنیاد پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی،آئی ایس او کے زیراہتمام شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے موقع پر شب شہدا کا اہتمام

ایرانی صدر نے شام کی مسلح افواج کو فتنہ انگیزیوں کے مقابلے میں شامی عوام کی حفاظت کرنے پر بھی سراہا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی قوم کا حقیقی دوست ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کے خلاف مقاومت کے دور میں شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا تھا اور تعمیر نو کے دور میں بھی ہمہ جہت اقتصادی تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

علی محمود عباس نے اپنی گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے لیے ایران کی حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقاومت کا محور نئی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شام کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ دشمن ہمیشہ سے شام اور ایران کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کو خراب کرنے کا موقع ڈھونڈتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات واقعی اس حد تک گہرے اور مضبوط ہیں کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور تہران اور دمشق کے تعلقات روز بروز بڑھیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button