ایران

ایرانی تینوں قوتوں کا دشمن کے پروپیگنڈے اور فتنہ انگیزیوں کے خلاف ہوشیار رہنے پر زور

شیعیت نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ہفتے کی شام ایران کی تینوں قوتوں مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کے درمیان مشترکہ اور رسمی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے ایرانی قوم پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کی غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں اور اسلامی نظام میں فتنہ پھیلانے کی ان کی کوششوں کے خلاف ہوشیار رہیں۔

ملک میں حالیہ فسادات اور غیر ملکی حمایت یافتہ فتنہ انگیزیوں کی طرف اشارہ کرنے کے بعد طاقت کی تین شاخوں کے سربراہان نے ملک کے دشمنوں کی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبروں کو نفسیاتی کارروائیوں کا حصہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی یک قطبی نظام بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف

ایرانی اعلیٰ حکام نے ملک کے دشمنوں کی طرف سے چھیڑی جانے والی میڈیا وارفیئر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ایران کی باوقار قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسلامی نظام کے خلاف چھیڑی جانے والی ایسی جعلی خبروں کی جنگ سے متاثر نہیں ہوں گے جس کا مقصد ایرانی معاشرے کے استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

تینوں قوتوں کے سربراہوں نے جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کو دشمن کی نفسیاتی کارروائیوں کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں نے ایسی بے بنیاد خبروں کو انکار کیا ہے۔ ایران کے عقلمند اور ہوشیار معاشرے نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ایسی بے بنیاد خبریں جن کا مقصد معاشرے کے استحکام کو درہم برہم کرنا ہے، ان کو متاثر نہیں کرسکتی ہیں۔

مشترکہ نشست میں تفرقہ پھیلانے اور عوام کے ذہنوں کو پریشان کرنے کے مقصد سے دشمن کی ایران مخالف جھوٹ خبریں اور فتنہ انگیزی کے خلاف ایرانی عقلمند لوگوں کے ہوشیار رہنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button