اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس سمیت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان کے دیگر معاشی اداروں کے ساتھ بزنس میٹنگز کی جائیں گی۔

شیعیت نیوز: ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے ایام کے موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلمانوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران استعمار کے تسلط پسندانہ عزائم اور مظلوم مسلم اقوام کے خلاف انکے جرائم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور پاکستان کو دو ہمسایہ مسلم ممالک کی حیثیت سے اپنی باہمی ضروریات کو پورا کرنا چاہیئے اور خام تیل، قدرتی گیس اور غذائی اشیاء سمیت توانائی کے شعبے میں وسیع تعاون کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کو تباہی کی جانب دھکیلنے والا امریکا کس منہ سے پر امن پاکستان پر انگلی اٹھا رہا ہے، علامہ اسداقبال زیدی

اس دوران کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے صدر کی سربراہی میں ایک وفد اکتوبر کے آخر میں کراچی اور لاہور کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس سمیت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان کے دیگر معاشی اداروں کے ساتھ بزنس میٹنگز کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button