اہم ترین خبریںایران

ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز پر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا پیغام

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کی مناسبت سے منائے جانے والے ہفتہ مقدس دفاع کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا۔ پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقدس دفاع کا ہفتہ عزیز شہیدوں کے تذکرے اور ان کی یادوں کو زندہ کرنے اور ان کے پیغام کو سننے کا مناسب موقع ہے۔

شہیدوں کا پیغام آمادہ دلوں اور سماعت رکھنے والے کانوں کے لئے بشارت کا پیغام ہے۔ یہ عظیم پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوت و ظلم کے پیکر شیطانوں کے مقابلے میں استقامت آخرکار فتح کے حصول اور خوف و غم کے بادل چھٹ جانے پر منتج ہوتی ہے۔

یہ حیات بخش پیغام ہے، توانائی اور امید پیدا کرنے والا پیغام ہے، یہ آج بھی اور ہر دور کے لئے بھی ملت ایران اور دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کی ضرورت ہے۔

عزیز شہیدوں پر اللہ کا درود و سلام ہو۔

سید علی خامنہ ای

یہ بھی پڑھیں : اسلامی نظام اور دینی اقدار و انقلاب سے وفاداری کا عظیم الشان مظاہرہ

دوسری جانب ایران کے شمالی صوبے مازندران میں محمد فلاح نامی ایک طبی اہلکار بدامنی کے دوران امدادی مشن پر شکار کرنے والی بندوق سے شہید ہو گیا۔

ایران میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 22 سالہ مہسا امینی نامی خاتون کی حرکت قلب بند ہونے سے ہلاکت پر ہونے والے مظاہروں میں منظم خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں، جن میں سے بعض نے امدادی سامان کو نشانہ بنایا ہے۔

پیرامیڈک محمد فلاح کو شکاری رائفل سے گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

اس کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا پیرامیڈیک تھا اور اسے امدادی مشن کے دوران گولی مار دی گئی تھی، کیا میرا بیٹا شکاری رائفل سے گولی مارنے کا مستحق تھا۔

انہوں نے ان تحریکوں کو ان لوگوں سے جوڑا جو ایران کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔

ایرانی حکام نے کہا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران 61 ایمبولینسز اور 25 فائر فائٹنگ ٹرکوں کو نقصان پہنچا اور 4 فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button