ایران

معاشی اور اقتصادی دباؤ ہمیشہ دشمن کا وطیرہ رہا ہے، آیت اللہ سید احمد خاتمی

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔

خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اور اقتصادی دباؤ ہمیشہ دشمن کا وطیرہ رہا ہے۔ ایرانی حکام کو عوام کی خدمت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

خطیب جمعہ نے نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتوں میں مرحوم آیت اللہ ری شہری کے علاوہ 4 علماء کا انتقال ہوگیا اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض کے ساتھ پانچویں دور کے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، حسین امیرعبداللہیان

انھوں نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی ایک انقلابی مرجع تھے۔ مرحوم آیت اللہ رودباری بھی حضرت امام خمینی (رہ) کے شاگرد تھے اور صوبہ گیلان کے عوام نے ان کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی۔مرحوم آیت اللہ فقیہ نی ریزی صوبہ فارس سے خبرگان رہبری کونسل کے نمائندے تھے اور مرحوم حجۃ الاسلام شفیعی بھی معروف اور ولائی عالم دین تھے سبھی علماء انقلاب اسلامی کے وفادارتھے ۔ انھوں مرحوم آیت اللہ ری شہری کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آیت اللہ ری شہری کی خدمات قابل قدر اور قابل تحسین ہیں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ ری شہری کو عالم ربانی، مجاہد ، انقلابی عالم دین،مخلص اور پرہیزگار انسان قراردیا ہے۔

خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پرزوردیا کہ وہ ایرانی عوام کی خدمت پر اپنی توجہ مبذول کریں ، رہبر معظم انقلاب اسلامی عوام کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ عوام کی معاشی مشکلات کا حل موجود ہے اور حکام کو عوام کی معاشی مشکلات دور کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ امریکہ کو خطے میں ناکامی اور شکست کا سامنا ہے امریکہ کے زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کے باوجود ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔

ایرانی حکام کو ایران میں موجود ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائش کے مطابق ایرانی عوام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button