سعودی عرب

سعودی عرب کا دنیا میں اسلحہ سازی کا سب سے بڑا کارخانہ بنانے کا اعلان

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے دنیا میں اسلحہ سازی کا سب سے بڑا کارخانہ بنانے کا اعلان کیا ہے جس سے اب جنگ یمن کے بعد آل سعود کے جنگ پسندانہ عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی دفاعی صنعت کمپنی کے اعلی عہدیدار ولید ابو خالد نے کہا ہے کہ سنہ 2030 سے پہلے دفاعی ضرورت کا آدھے سے زیادہ فوجی سازوسامان ملک کے اندر ہی بنایا جائے گا اور یہ کام ملک کی دفاعی صنعت انجام دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا میں اسلحہ سازی کا سب سے بڑا کارخانہ قائم کرنے کی کوشش میں ہے جہاں دفاع کے مختلف شعبے کی ضرورت کے ساز و سامان ملک کے اندر بنے گا اور اسے قومی کمپنیاں بنائيں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اختلاف رائے کو خاموش کرنے کے لیے سعودی بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر کے راز

سعودی عرب کی فوجی صنعت کمپنی کے عہدیدار ولید ابو خالد نے کہا کہ اس کمپنی نے سو فی صد مقامی ڈرون کی ڈیزائن کے لئے ملک کی دوسری قومی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے، اس ڈرون کو ملک کی مسلح افواج خود ہی تیار اور استعمال کریں گی۔

سعودی عرب میں 2022 کی پہلی دفاعی نمائش کا اتوار کو ریاض میں افتتاح ہوا جس میں اس ملک کے اعلی عہدیداروں، فوجی افسروں اور سائنسی حلقوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button