عراق

صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کی پاکستان میں دہشت گرد حملہ کی مذمت

شیعیت نیوز: صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے پاکستان میں شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملے پر ردعمل ظاہر کیا، جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے اپنے ٹوئٹر پیج پر دہشت گرد گروہوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لا اله الا الله محفوظ قلعہ‘‘، وہ خاک اور خون میں ڈھکے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ کا سانحہ پشاورکی مذمت و اظہار تعزیت

مقتدیٰ الصدر نے پاکستانی شیعوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں اپنی حکومت سے مزید تعاون کا مطالبہ کریں اور ان پر دباؤ ڈالیں۔

دنیا بھر کے اعتدال پسند شیعوں اور سنیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہر جگہ اعتدال پسند آوازیں سنی جانی چاہئیں۔

پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 57 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button