یمن

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی یمن کے دارالحکومت صنعا کو کئی بار بمباری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو کئی بار بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل صوبہ صنعا کے رہائشی علاقے المطار پر بھی کئی بار بمباری کی ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے اپنی موت کے سرٹیفکیٹ پر سائن کر دیا ہے، روگل آلفر

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں ایک ایسے وقت شدت آئی ہے جب یمنی فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حساس ٹھکانوں پرمیزائلوں اور ڈرون طیاروں سے جوابی حملے کئے ہیں۔

پچھلے چند روز کے دوران یمنی فوج نے طوفان یمن ایک، طوفان یمن دو اور طوفان یمن تین، نامی جوابی کارروائیاں انجام دے کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہروں میں حساس ٹھکانوں پر حملے کئے۔

یمنی حکام نے جارح سعودی اور اماراتی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن پر ان کے وحشیانہ حملے جاری رہے تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اندر انتہائی خوفناک جوابی حملے کئے جائیں گے اور متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صفر تک پہنچا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف ٹرمپ کی سیاست کا تسلسل پاگل پن جبکہ پابندیاں غیر موثر ہوچکی ہیں، کرس مرفی

جارح سعودی اتحاد مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ جبکہ اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور اس کے اتحادی ملکوں نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ بھی کررکھا ہے جس کے باعث یمنی عوام خاص طور پر بچوں کو دواؤں اور غذاؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button