اہم ترین خبریںایران

ایران کی خارجہ پالیسی سے دشمن ہکا بکا رہ گئے ہیں، جنرل یحیی رحیم صفوی

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں نشات ثانیہ کا نیا دور شروع ہو گیا جس پر دشمن ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

ایران اور پڑوسی ممالک سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ پندرہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی پالیسی، مغربی ایشیا میں ایران کی حکمت عملی اور مشرق کی جانب رجحان، نیز چین اور روس کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کی پالیسی نے مغربی دشمنوں اور بعض علاقائی حریفوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ ایران نے اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ، ہمہ گیر سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سیکورٹی، سائنسی، سیاحتی اور تعلیمی تعاون کی جامع پالیسی تیار کی ہے جو طویل المدت اور کم سے کم بیس سالہ تعلقات پر استوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی حکومت میں کشیدگی کا خاتمہ، کابینہ کا اجلاس 100 دن بعد ہوا

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیاں اپنا اثر کھو چکی ہیں اور وہ اپنے مقصد میں ناکام ہو چکے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران روس اور چین کی بحری مشقوں کی علاقائی فیڈبیک کے بارے میں کہا کہ ایران روس اور چین بالخصوص ایران وہ ملک ہے جس سے امریکہ دشمنی رکھتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ روس چین اور ایران کے درمیان یکجہتی اور حالیہ دنوں میں انجام پانے والی بحری مشقوں پر کافی ردعمل سامنے آیا ہے اور ان مشترکہ فوجی مشقوں پر امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی چراغ پا ہو اٹھے ہیں۔

میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس فوجی مشقوں میں ایران کی بحریہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری یونٹ اور چین اور روس کی بحریہ کے جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ یہ مشترکہ فوجی مشقیں جمعے کو شمالی بحر ہند میں انجام پائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button