تہران میں دفاع مقدس کے 250 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے دفاع مقدس کے 250 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق تہران میں 150 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ میں عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 250 گمنام شہیدوں کی آج تشییع جنازہ ہورہی ہے۔
اس تشییع میں صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : 3جمادی الثانی یوم شہادت دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک بھرمیں عزاداری جاری
یہ شہداء کربلا 5، کربلا 8، والفجر ایک، والفجر مقدماتی، والفجر 9 اور کربلا 6 کارروائیوں میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے تھے۔
دار الحکومت تہران کے علاوہ ایران کے دوسرے شہروں میں بھی 100 شہداء کی تدفین ہوئی۔
ایران میں 250 شہداء کی تدفین کی خبر کو کچھ غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں بھی کوریج دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی فرانس پریس نے لکھا ہے کہ اس پروگرام میں عام لوگوں کے ساتھ ایران کے اعلی حکام اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : آل سعود مسلمان نہیں بلکہ آل یہود ہیں
ہزاروں کی تعداد میں لوگ شدید سردی میں صبح سے ہی تہران یونیورسٹی کے گیٹ پر جمع ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا تھا کہ دختر پیغمبر اسلام کی شہادت کی برسی کے موقع پر ان گمنام شہداء کی تدفین، ملک کے مستقبل کے لئے نیکی کا سبب بنے گی۔
شہداء کی تشییع جنازہ تہران سمیت صوبہ مشرفی آذربائیجان ، مغربی آذربائیجان، اردبیل، اصفہان، بوشہر، چہار محال و بختیاری،خراسان جنوبی، خراسان رضوی، خوزستان، قم، سمنان ، سیستان و بلوچستان، فارس، قزوین، کردستان، کرمان، کرمانشاہ ،کہکیلویہ و بویر احمد، گیلان، لرستان، مازندران، مرکزی اور صوبہ ہرمزگان میں ہورہی ہے۔