صنعا ائیر پورٹ سے سعودی عرب پر یمنی فوج کے ڈرون حملے

06 جنوری, 2022 11:10

شیعیت نیوز: عرب ذرائع ابلاغ نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فوج کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یمنی فوج نے صنعا ائیر پورٹ سے سعودی عرب پر ڈرون سے حملہ کیا تاہم سعودی اتحاد نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اس ڈرون طیارے کو حملے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی حفاظت کے لئے لازمی اقدامات انجام دیں گے۔

سعودی عرب کے خلاف یمن کا ڈرون آپریشن ایسے میں انجام پایا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یمن کا دارالحکومت صنعا جارح سعودی اتحاد کے تابڑ توڑ حملوں کی زد میں ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے صنعا ایرپورٹ سے ڈرون حملے کا دعویٰ ایسے میں کیا ہے کہ جب صنعا ایئرپورٹ ہی یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانے کا واحد راستہ ہے کہ جو سات سال سے جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کا شکار ہے اور گزشتہ برس کے اواخر میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اس ہوائی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی جنگ میں بڑی تبدیلی، بحر احمر کے جنوب میں انصار اللہ کا دبدبہ

دوسری جانب یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس مرتبہ شبوہ صوبے میں ایک بس کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ میں ایک بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کم سے کم تین بارصنعا کے پل السبعین علاقے پرحملہ کیا۔

جارح سعودی اتحاد نے ان دنوں صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ تیزکردیا ہے ان حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید وزخمی اور چالیس لاکھ سے زیادہ بےگھراور دربدر ہوچکے ہیں ۔

3:42 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔