اہم ترین خبریںایران

شہید سردار حاج سلیمانی نے عالم اسلام میں ایک بہت بڑی صلاحیت پیدا کی، صدر ایران رئیسی

شیعیت نیوز: شہید سردار حاج سلیمانی نے مختلف ملکوں میں استقامتی فورس کی تربیت کرکے، عالم اسلام میں عظیم دفاعی صلاحیت پیدا کی ہے۔

یہ بات صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ایک ملاقات کے موقع پر کہی ۔

صدر سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ سردار حاج سلیمانی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ہر معاشرے کے لیے پیغام کی حامل ایک تحریک کانام ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کی ایک بااثر شخصیت کے طور پر پوری دنیا میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ شہید سلیمانی بیک وقت نفسیاتی اور عسکری جنگوں کے محاذ پر نہ تھکنے والی شخصیت تھے اور انہیں اس بات کا بڑا دکھ تھا کہ کچھ لوگ تکفیریت اور زہریلے پروپیگنڈے کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی مختلف طریقوں سے ایسے لوگوں کی اصلاح کے خواہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، ترجمان سعید خطیب زادہ

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہمیں ان عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن کی بنیاد پر شہید قاسم سلیمانی نے عراقیوں اور شامیوں کے درمیان ان ملکوں کے دفاع اور ظلم کے خلاف جنگ کے لیے بہترین فورس تربیت کی۔

انہوں نےکہا کہ شہید سردار حاج سلیمانی نے اپنے اس اقدام کے ذریعے عالم اسلام میں عظیم دفاعی صلاحیت پیدا کردی ہے۔

سردار حاج سلیمانی کی یاد منانے کے علاوہ، ہمیں ان شہداء کے ناموں اور یادوں کا احترام کرنا چاہیے جنہوں نے مقدسات کا دفاع کیا تاکہ ان کے حقوق کو مزید ادا کیا جا سکے۔

یہ درست ہے کہ شہید سلیمانی ان شہداء کی علامت ہیں جنہوں نے مقدسات کا دفاع کیا، لیکن خود حاجی قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ شہیداء دفاع حرم کی یاد کو عزت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button