اہم ترین خبریںیمن

یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا تو سعودی عرب کے خلاف نئے وسیع آپریشن انجام دیئے جائیں گے

شیعیت نیوز: یمن نے جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ملک کا محاصرہ ختم نہ کیا تو سعودی عرب کے خلاف نئے وسیع آپریشن انجام دیئے جائیں گے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ آٹھویں دفاعی آپریشن کے تحت سعودی عرب کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور یہ سعودی اتحاد کی جارحیت اور ملک کے جاری محاصرے کا قانونی جواب ہے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یمنی قوم کبھی بھی سعودی اتحاد کے جرائم اور جارحیتوں کے مقابلے پر خاموش نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے شدید سینسر کے باوجود حالیہ آپریشن میں سعودی عرب کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ضیف اللہ الشامی کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن امریکہ سمیت جارح طاقتوں کو پیغام تھا کہ یمن کے پاس اہم اور اسٹراٹیجک ہتھیار ہيں جو جارح ممالک سے مقابلے اور ان کو کنٹرول کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے مآرب سیکٹر پر یمنی فوج و زرخرید جنگجوؤں کے درمیان شدید جنگ

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے سعودی عرب کے اندر بڑے اور وسیع آپریشن کی خبر دی تھی۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی سعودی عرب کے اہم ٹھکانوں اور فوجی مراکز کے خلاف آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آپریشن، یمن کے خلاف امریکی-سعودی اتحاد کے محاصرے اور جارحیت کے جاری رہنے کا قانونی حق تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح تین بار صنعاء کے مختلف علاقوں پرشدید بمباری کی۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ سعودی عرب اس سے قبل صنعاء کے ايئر پورٹ پر بھی متعدد بار بمباری کرچکا ہے۔

سعودی عرب صوبہ مآرب اور الحدیدہ میں اپنی شکست کا انتقام لینے کے لئے یمن کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button