مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے فلسطینی خواتین دکاندار وں کی فصلیں اور اجناس قبضے میں لے لیں

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطینی خواتین دکاندار وں کی فصلیں اور اجناس قبضے میں لے لیے اور مزاحمت کی پاداش میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے علی الصبح فلسطینی کاشت کار خواتین جو اپنے اجناس معمول کے مطابق بازار میں بیچنے کولائی تھیں ان سے روائیتی لوٹ مارکرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مختلف سبزیاں اور اجناس قبضے میں لے لیا جس کے نتیجے میں فلسطینی خواتین کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی تاہم قابض اسرائیلی فوج نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، البتہ نہتے فلسطینیوں کی محنت کو لوٹ کر لے گئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور ان کی سر پرستی میں آئے روز صیہونی غیر قانونی آباد کار آئے روز فلسطینیوں کو مارتے پیٹتے ہیں جبکہ لوٹ مار کے دوران املاک کو نقصان پہنچانا، نقدی چھین لینا اور اجناس کی چوری شامل ہے۔

دوسری جانب صیہونی آباد کار اپنی بستیوں میں ہر طرح کی آسائش سے مزین بھر پور زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کا مشرقی بیت المقدس میں 400 گھروں کی تعمیر کا فیصلہ

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کو درپیش "بحران” کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے امداد دینے والے بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی ایجنسی کے کام کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری مالی مدد فراہم کریں۔

انہوں نے  بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ سویڈن اور اردن کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی ڈونر کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اونروا کو اپنے بقا کا چیلنج درپیش ہے۔

گوٹیرس نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ ’UNRWA‘ علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اسے اب ایک وجودی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بار بار فنڈنگ کے بحرانوں کی وجہ سے ’اونروا‘ نے کفایت شعاری کے اقدامات کیے ہیں۔گوٹیریس نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے اداروں اور ڈونر ممالک کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ  ایجنسی کے کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن مدد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button