دنیا

یہودی آباد کاروں کے حملے، غرب اردن کو تباہ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، تنظیم پیس ناؤ

شیعیت نیوز: اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ پیس ناؤ نے یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر روزانہ کی بنیاد پرہونےوالے حملوں کو مغربی کنارے کو تباہ کرنے کی ایک سرکاری حکمت عملی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی تنظیم پیس ناؤ نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے مطالبہ کیا کہ وہ آباد کاروں پر کی سرپرستی اور ان کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا سلسلہ ختم کریں اور نہتے فلسطینیوں اور ان کی زمینوں اور فصلوں کے خلاف ان کے جرائم اور خلاف ورزیوں کو روکیں۔

ایک رپورٹ میں کہا تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کے لیے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے جدید ترین نظام کو چلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہفتہ کو مسلح گروپوں کی طرف سے تشدد دیکھا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ منگل کو مسلح آباد کاروں نے ایک بار پھر الخلیل پہاڑوں کے جنوب میں فلسطینیوں پر حملہ کیا۔ یہ واضح ہے کہ یہ آنے والے ویک اینڈ کا محض ایک ٹریلر ہے جسے ہر ہفتہ کو دہرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں القاعدہ کے سرغنہ کا یمنی فوج اور انصار اللہ کے ساتھ جنگ کا اعتراف

تنظیم پیس ناؤ نے وضاحت کی کہ یہ حملے قابض صیہونی فوج کے تحفظ کے ساتھ کیے جا رہے ہیں اور یہودی فوج کی طرف سے آباد کاروں کو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ کل ہفتے کو وہاں آباد کاروں کی طرف سے دیہاتوں اور کھیتوں میں فلسطینیوں کے کمزور طبقے کو نشانہ بنانے اور ان کی زمینوں کی کاشت یا زیتون کی چنائی کے دوران تشدد کیاگیا۔

دوسری جانب صیہونی دارالحکومت تل ابیب کی جنوبی سڑک ھاتساویرا میں اتوار کی شب ایک پارکنگ میں بھانگ آگ بھڑک اٹھی۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق، آگ لگنے سے پارکنگ میں ایک دھماکہ ہوا جس کے بارے میں یہ گمان ظاہر جا رہا ہے کہ پارکنگ میں موجود دھماکہ خیز مواد میں ہوا ہے۔

واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی لمبی قطار جائے وقوعہ پر نظر آئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے ایک کار میں آگ لگی جس کے بعد قریب میں رکھے آتش گیر مادے میں سرایت کر گئی۔

یہ آتش زدگی اتنی بھیانک تھی کہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آس پاس کی عمارتوں میں آگ کے پھیلنے پر انتباہ دیتے ہوئے انہیں خالی کرا لیا۔

مالی یا ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button