اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کے لیے خصوصی احکامات صادر کیے جائیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفات ناگہانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کڑی آزمائشیں ہیں۔ہماری قوم کو بارہا ایسی آزمائشوں سے گزرنا پڑا تاہم قوم نے ہمیشہ بھرپور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بڑی تباہی مچ گئی، جاں بحق شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانا انتہائی ضروری ہے کسی قسم کی کوتاہی قیمتی جانی نقصان میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔حالیہ زلزلے کی لپٹ میں آنے والے گھرانوں میں اکثریت پسماندہ خاندانوں کی ہے۔زلزلے میں ہونے والے مالی نقصانات کا حکومت کو فوری ازالہ کرنا چاہیے تاکہ متاثرین کو کسی اور سخت آزمائش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق اہل بیتؑ لیجنڈ اداکار عمر شریف فرزندِ امام حسنؑ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑکے جوار میں سپردلحد

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کے لیے خصوصی احکامات صادر کیے جائیں،انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہوئے ان کی مدد کے لیے قوم کے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button