اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کےخلاف سول سوسائٹی کا بڑا اقدام

واضح رہےکہ اورنگزیب فاروقی کی اسلام آباد میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی کےخلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو دی گئی اس درخواست میں آئی جی پولیس اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس کو بھی مطلع کیا گیا ہے ۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کےسرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ضلع اسلام آباد میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی اور کالعدم تنظیم کا نام بدل کر فرضی نام سے منعقدہ شیعہ مخالف اجتماع کو رکوانے کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ضلع اسلام آباد کو درخواست جمع کروادی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فعال رکن سیدہ گل زہرا رضوی اور سید فدا عباس نے ڈپٹی کمشنر ضلع اسلام آباد حمزہ شفقات کو تحریری درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرریزم اتھارٹی (NACTA )کی جانب سےفرقہ وارانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے سبب کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کو ضلع میں داخلے اور خطاب سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں کے پیدل چلنےپر آئینی شہری آزادی کےمتصادم مقدمات، ٹنڈومحمد خان تا حیدرآباد شاہراہ پر دھرنا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ایسی کالعدم تنظیم جو ملک بھرمیں نام بدل بدل کر فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی جلسے اور کانفرنسیں منعقد کررہی ہے جس میں کھلم کھلا کالعدم تنظیم کے پرچم بھی لہرائے جاتے ہیں اور مخالف فرقے کےخلاف کافر کافر کے نعرے بھی لگائے جاتے ہیں اس کے سرغنہ کو دارالحکومت کا امن تباہ وبرباد کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔

درخواست گذار نے مزید کہا کہ اسی کالعدم تنظیم نے اپنے ہم خیال چند شدت پسند اور فرقہ پرست مولویوں کے ہمراہ گذشتہ ماہ کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شیعہ مکتب فکر ، اہل بیتؑ اور مقدسات اہل تشیع کی سر عام توہین کی تھی اور معاملہ یہیں نہیں رکا بلکہ اگلے روز ایک کنونشن بلا کر وطن کی سلامتی کے اداروں اور مکتب تشیع کے خلاف انتہائی خطرناک نوعیت کی تقاریر کی گئیں اور اورنگزیب فاروقی نے ریاستی اداروں کو دھمکیاں بھی دیں اور نوجوان نسل کو اہل تشیع کے خلاف اسلحہ اٹھانے اور انہیں قتل کرنے کی ترغیب بھی دی یہ تمام ویڈیوز Difa e Sahaba Media کے یوٹیوب چینل پر اب بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حد ہوگئی! اب انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے بتائیں گے کہ کس معصوم کی شہادت پر تابوت اٹھانا ہےاور کس پر نہیں ـ؟

ماضی میں بھی یہ فرقہ پرست شخص اسلام آباد ہاکی گراؤنڈ اور دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات میں کھلے عام ریاست پاکستان، اس کے تحفظ کے ذمہ دار اداروں اور شیعہ مکتب فکر کے خلاف غلیظ اور توہین آمیز زبان کا استعمال اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ہے ۔ اگر اس نے دوبارہ یہاں آکر اس طرح کی کوئی حرکت کی اور اس کے بعد اسلام آباد شہر میں ٹارکٹ گلنگ ، دہشت گردی اور مساجدوامام بارگاہوں سمیت مجالس و جلوس پر حملوں کا کوئی بھی واقعہ خداناخواستہ رونما ہوا تو اس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ اورنگزیب فاروقی کی اسلام آباد میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی کےخلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو دی گئی اس درخواست میں آئی جی پولیس اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس کو بھی مطلع کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button