دنیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو گئیں

شیعیت نیوز: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کےایک کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 85 لاکھ 2 ہزار 479 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل نام نہاد سپر پاور امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 293 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 69 ہزار 696 ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 690 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 23 ہزار 72 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اب تک ایران کے خلاف اپنائی گئی اپنی غلط پالیسیوں کا ازالہ کرے، ترجمان لیجیان ژائو

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 93 ہزار 698 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 27 ہزار 616 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 420 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 69 لاکھ 83 ہزار 601 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 792 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 8 ہزار 885 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 828 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 48 ہزار 847 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 983 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 1 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button