ایران

اپنے فوجی جوانوں کی شہادت کے جواب میں عراقی کردستان میں آپریشن کیا گیا، ایران

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کو ایران کے خلاف ان کے حملوں کا جواب بتایا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے اپنی آن لائن ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ عراقی کردستان میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کی کارروائی دونوں ملکوں کی سرحد پر ایران کے کئے فوجیوں کی شہادت کے رد عمل میں انجام دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عراق کے ساتھ ملک کے حکام کے سرکاری اور گیر سرکاری سطح پر ہونے والے مذاکرات میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ عراق اپنی سرزمین کو دہشت گرد گروہوں کی آماجگاہ بننے سے روکے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شرمندہ ہونے والے دہشت گرد گروہوں کا استقبال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران امن و سکون چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین حسینی میں حصہ لینے والے ایرانی زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، صدر ایران رئیسی

دوسری جانب ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے تہران میں آئی اے ای اے کے سربراہ اور ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کے درمیان ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں فریقین نے تعاون اور باہمی اعتماد بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق  کاظم غریب آبادی جنہوں نے  رافائل گروسی کے دورے ایران کے موقع پر، تہران کا دورہ کیا ہے نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ دونوں فریقین نے تعاون اور باہمی اعتماد بڑھانے کے تسلسل کی اہمیت کے ساتھ ساتھ تعمیری اور خصوصی طور پر تکنیکی ماحول میں مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے موجودہ باہمی تعاون کے فریم ورک میں متعلقہ سطح پر باہمی ملاقاتیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ مستقل قریب میں پھر سے ایران کا دورہ کریں گے جس کا مقصد ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی دلچسپی کے موجودہ امور پر تبادلہ خیال اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کیساتھ اعلی سطحی مشاورت کرنے کا ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کل رات دورہ ایران پہنچ گئے اور انہوں نے آج کی صبح کو ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button