اہم ترین خبریںپاکستان

خاندان رسالتؐ کی فضیلت بیان کرنا بھی عمران خان کے نئےپاکستان میں جرم ، اہل سنت عاشق رسولؐ پر ایف آئی آر درج

اس کا واحد حل ان یزیدیوں کے خلاف بھی شیعہ مقدسات کی توہین، اہل بیت اطہارؑ کی شخصیت اور کردار کو مسخ کرنے اور شیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنےکے جرم میں ایف آئی آر کا بھرپور اندارج ہے ۔

شیعیت نیوز: خاندان رسالتؐ کی فضیلت بیان کرنا بھی عمران خان کے نئےپاکستان میں جرم ، اہل سنت عاشق رسولؐ پر ایف آئی آر درج ،پاکستان میں ایک منظم سازش کےتحت امام حسین ؑ کے قاتل یزیدلعنتی اس کےاسلام دشمن باپ اور بدکار خاندان ِبنوامیہ کو افضل اور اہل بیتؑ میں شامل قرار دینے کی مذموم کوشش تیزی سےجاری ہے، بات اب شیعوں سے بھی آگے نکل گئی، کبیر والا میں بنو امیہ کے مقابل خاندانِ رسالت ؐ کی فضیلت بیان کرنے پر ایک اہل سنت ولجماعت بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے سجادہ نشین دربار عالیہ شیخ جنید ہاشمی یاسر وقار شاہ پر بھی مقامی سپاہ صحابہ کے تکفیری عناصر کی جانب سے مقدمہ درج کروادیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں فیس بک پر بنو امیہ کے مقابل خاندانِ رسالتؐ کی فضیلت کا اظہار واقرار کرنے کو جرم قرار دیتے ہوئے تھانہ سٹی کبیر والا پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی کارندوں سعد ولد محمداظہرسکنہ عید گاہ کبیر والا اور کے ساتھیوں احمد معاویہ ولد محمد انور اور محمد کامران ولد دوست محمد کی مدعیت میں اہل سنت ولجماعت بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے سجادہ نشین دربار عالیہ شیخ جنید ہاشمی یاسر وقار شاہ کے خلاف بھی توہین رسالتؐ اور توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سواد اعظم اہل سنت نے یزید لعین کے حامیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا

تکفیری عناصر نے موقف اختیار کیا ہے کہ یاسر وقار شاہ نے اپنی فیس بک پر اسٹیٹس لگایا کہ ” بنی ہاشم کی فصاحت و بلاغت کیوجہ سے بنو امیہ کو ہمیشہ تاریخ میں ذلت و رسوائی نصیب ہوئی ” جسے پڑھ کر سائل اور مسلمانوں کے جذبات مجروح اور مذہبی اشتعال پیدا ہوا۔پولیس نے عاشق رسول ؐ اور اہل بیتؑ یاسروقار شاہ کے خلاف 295-A ، 298-A اور 11/20 PECA2016کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

ان الفاظ کیوجہ سے اور خاندان رسولؐ بنی ہاشم کی فضلیت بیان کرنے پر توہین صحابہ کی ایف آئی آر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اس وقت پاکستان پر یزیدیوں اور بنو امیہ کے وارثوں کی حکومت ہے ورنہ یہ ظلم کسی دور حکومت میں نہیں ہوا – پولیس کی جانب سےبغیر کسی تحقیق و تصدیق کےمقدمات کا اندارج باعث تشویش اور قابل مذمت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی ،ملزم مفتی شاہ نواز سے متعلق عدالت کا اہم حکم سامنے آگیا

واضح رہے کہ اس وقت یزید کی ناجائز اولاد پورے ملک میں پاگل ہوچکی اور حکومت نے بھی ان پاگل کتوں کو عاشقان رسولؐ اور اہل بیتؑ  کو کاٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔بنو امیہ کے حامیوں کا ہدف اور مقصد یزید اور اس کے ساتھیوں کو اسلامی مقدسات میں شامل کرکے کربلا میں نواسہ رسول ؐ کی عظیم قربانی کو ناحق ثابت کرنا ہے ۔

اس کا واحد حل ان یزیدیوں کے خلاف بھی شیعہ مقدسات کی توہین، اہل بیت اطہارؑ کی شخصیت اور کردار کو مسخ کرنے اور شیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنےکے جرم میں ایف آئی آر کا بھرپور اندارج ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button