ایران

نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئےعالمی رہنما تہران پہنچ گئے

شیعیت نیوز: نئے ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری آج بروز جمعرات مطابق 5 اگست کو انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کے حکام اور اعلی سطحی وفود حصہ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک، تاجکستان، ازبکستان، زانزیبار، تنزانیہ، شام اور نائیجر، آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز، الجیریا اور آرمینیا کے وزرائے اعظم، گھانا کے وزیر سیاحت اور بوسنیا اور ہرزیگوینا کی وزیر خارجہ، جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کوریا، پوپ کے نمائندے، پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین، روسی ڈوما کے صدر اور ان کے ہمرا وفد، عراقی صدر اور ان کے ہمراہ وفدسمیت دنیا کے 73 ممالک کے رہنما تہران پہنچ گئے ہیں۔

نیز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی سیکرٹری ’’انریکہ مورا‘‘ کی قیادت میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے بھی منگل کے روز تہران پہنچ گئے؛ ویانا میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ’’اسٹفن کلمنتہ‘‘ اور یورپی یونین میں ایرانی ڈسک کے صدر "برنو شول”، مورا کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر کا دشمن کو انتباہ، ہوش کے ناخن لو، ورنہ پچھتاؤ گے!

واضح رہے کہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری آج بروز جمعرات مطابق 5 آگست کو مقامی وقت کے مطبق 5:00 بجے میں ایران کی پارلیمنٹ کے ہال میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس تقریب میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی عدلیہ کے سربراہ کی موجودگی میں حلف اٹھائیں گے؛ توثیق کی تقریب گذشتہ منگل کو امام خمینیؒ کے مزار پر منعقد ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ایرانی صدر آج ایران کے بنیادی آئين کی شق 121 کے مطابق حلف اٹھائیں گے اور ملک کی ترقی و پیشرفت کے سلسلے میں حلف نامہ پر دستخط کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button