اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام، احمد جبرئیل نے جہاد میں اپنی ساری زندگی وقف کر دی

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ عوامی محاذ برای آزادی فلسطینی کے سربراہ احمد جبرئیل نے مقبوضہ سرزمین اور مظلوم فلسطینی قوم کے لئے جد و جہد میں اپنی ساری عمر وقف کر دی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے سربراہ احمد جبرئیل کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شجاع اور محنتی شخص نے اپنی ساری عمر مقبوضہ سرزمین اور مظلوم فلسطینی قوم کے لئے جد و جہد میں صرف کر دی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ عظیم مجاہد جناب احمد جبرئیل کے انتقال پر ملال پر میں فلسطینی قوم اور مغربی ایشیائی علاقے میں مزاحمت کے تمام عناصر نیز فلسطینی مزاحمت کے عظیم مجاہدین اور ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں، اس شجاع اور محنتی شخص نے اپنی ساری عمر مقبوضہ سرزمین اور مظلوم فلسطینی قوم کے لئے جد و جہد میں صرف کر دی۔ اللہ تبارک و تعالی سے ان کے لئے جزائے خیراور ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن: قصرہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوجی زخمی

واضح رہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے بانی احمد جبرئیل تراسی سال کی عمر میں شام کے دارالحکومت دمشق میں انتقال کر گئے۔

احمد جبرئیل انیس سو اڑتیس میں فلسطین کے شہر یافا کے بازورا دیہات میں پیدا ہوئے، ان کے والد فلسطینی اور ماں شامی تھیں۔

شام میں بیرونی طاقتوں کی ایما پر پیدا کئے جانے والے بحران کے دوران احمد جبرئیل نے دہشت گردوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ اور شام کی مسلح افواج کا ساتھ دیا۔

احمد جبریل نے بانی انقلاب اسلامی کے بارے میں اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ سید روح اللہ خمینی نے عالم اسلام کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور مسلمانوں کو ایک نئی زندگی عطا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button