اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں کیمیکل حملوں کی تیاری، روس نے خبردار کر دیا

شیعیت نیوز: شام میں روس کے قیام امن کے مرکز نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام، صوبہ ادلب میں کیمیکل حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔

رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے اس سینیٹر نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ انہيں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیکل حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد وائٹ ہیلمٹس کے نام نہاد امدادی کارکنوں کے تعاون سے شام کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے عام لوگوں کے خلاف زہریلے مواد استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کی اسرائیل اور سعودی دوستی سامنے آ گئی، حماس کے خلاف دھمکی آمیز بیان جاری

اس روسی مرکز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ترکی سے ملنے والی شام کی سرحد پر واقع اتمہ شہر میں زہریلے مواد پہنچا دیئے ہیں اور انہیں میزائلوں میں بھرنا چاہتے ہیں۔

شام میں روس کے امن مرکز نے تاکید کی ہے کہ دہشت گردوں نے ادلب شہر میں 35 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام نے صوبہ ادلب کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس صوبے میں جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود وہ شامی فوج پر حملے کرتا رہتا ہے جس کا شامی فوج بھرپور جواب دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button