ایران

انتخابات کا عمل مذہبی جمہوریت کا سرمایہ ہے، محمد باقر قالیباف

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ انتخابات کا عمل مذہبی جمہوریت کا سرمایہ ہے اور در حقیقت جمہوریت اور اسلامیت کے تحفظ کے لئے لوگوں کی کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے آج بروز جمعہ ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے آج مسجد ابوذر میں حاضر ہوکر ایرانی 13ویں صدارتی انتخابات اور 6ویں شہری، ديہی اسلامي كونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ملک کا سب سے اہم سیاسی اور سماجی سرمایہ ہے اور بیلٹ بکسز ملک کی پائیدار سلامتی اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں شرکت کریں اور عوام کا شکوہ اور شکایت ٹھیک ہے اور معاشی مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :رہبرانقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد زور دے کر کہا کہ آج پوری دنیا کی نگاہیں ایران کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعے کو انتخابات میں شرکت کے بعد کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ انتخابات ان کے لئے اور اسلامی جمہوری نظام کے لئے کتنے اہم ہیں۔

صدر حسن روحانی نے صدارتی انتخابات کو ملک کا اہم ترین الیکشن قرار دیا اور کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صدارتی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے اور اس کے بعد اب تک پیش آنے والے مسائل و مشکلات پر توجہ نہ دیتے ہوئے پولنگ بوتھوں پر پہنچ کر اپنے مدنظر امیدوار کو ووٹ دیں۔

صدر حسن روحانی نے بروقت اور بلاتاخیر انتخابات کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ نے آج جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں امن و سیکورٹی کے لحاظ سے پورے ملک میں بدامنی کا کوئی ایک واقعہ بھی پیش نہیں آیا اور یہ بہت اہم ہے۔

ایران کے صدر نے مزید کہا کہ عوام کے حفظان صحت کا خیال رکھتے ہوئے تمام انتخابی حلقوں اور پولنگ بوتھوں پر میڈیکل پروٹوکول کی پابندی کی جا رہی ہے اور ہم قدم بہ قدم اور مرحلہ بہ مرحلہ الیکٹرانک الیکشن کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button