اہم ترین خبریںپاکستان

حیدر آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام القدس ریلی کا انعقاد

شیعیت نیوز: جمعۃ الوداع بعد نمازجمعہ حیدر آباد شہر میں یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف بینرز اور فلسطینی و پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے امریکہ اوراس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصا سعودی عرب سے اظہار نفرت کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب و ظالم ریاست ہےجو لاکھوں معصوموں کا خون بہا کر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارلحکومت تھا ہے اور رہے گا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اورپاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

[envira-gallery id=”599584″]

متعلقہ مضامین

Back to top button