اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، جامعہ شہید مطہری کے زیر اہتمام القدس ریلی کا انعقاد

فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی

شیعیت نیوز: ملتان میں یوم القدس کے موقع پراسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوںکے حق میں امام بارگاہ چوک قذافی سے مرکزی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی،سید اسد عباس شاہ،علامہ غلام مصطفیٰ انصاری،سیداقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ،مولانا وسیم عباس معصومی،مولانا غلام جعفر انصاری،مولانا فرمان علی ،مولانا محمد رضا نے کی ۔

شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادرعباس علوی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے اسرائیلی ظلم وزیادتی کی انتہا ہو چکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح ؒبانی پاکستان نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا شرکاءنے مزید کہا کہ امام مہدیؑ کا گستاخ رسول کا گستاخ ہے جس کی سزاسر تن سے جدا ہے،ہماری پاکستان کے ریاستی اداروں سے اپیل ہے کہ رسول اللہ اور اہل بیت کے گستاخوں کو سرعام پھانسی دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں سکھر، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی کا انعقاد

اسد عباس شاہ نے مزید کہا کہ حکومت عزادارن امام حسین پر درج کی گئی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کرے ،عزاداری ہماری عبادت ہے مذہبی امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کریں گے یو م علیؑ کے جلوس کے بعد عزاا داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جو کہ شرمناک ہے احتجاجی ریلی میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

ریلی کے دوران کرونا ایس اوپیز کو مدنظر رکھا گیا ۔اس موقع پر اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا ۔ملتان۔امام بار گاہ چوک قذافی سے یوم القدس ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی ،اسد عباس شاہ ،علامہ غلام مصطفی انصاری،اقبال مہدی زیدی ،مولانا وسیم معصومی ،جعفر انصاری ،مولانا فرمان علی ،مولانا رضا کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا جار ہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button