ایران

ایرانی کورونا ویکسین فخرا کی انسانی آزمائش مکمل

شیعیت نیوز: ایک اور ایرانی کورونا ویکسین فخرا کی انسانی آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔

ایران کے شہید ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کے بیٹے کو فخرا ویکسین  کی ڈوز لگائے کے ساتھ ہی اس ویکسین کی انسانی آزمائش کا عمل مکمل ہوگیا۔

اس ویکسین کے انسانی تجربے کے لیے رضاکاروں کا رجسٹریشن گزشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا۔

ایرانی کورونا ویکسین فخرا کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز سولہ مارچ کو ہوا تھا اور شہید فخری کے زادے کے فرزند کو پہلا ڈوز لگایا گیا تھا۔

اس موقع ایران کے وزیر دفاع اور وزیر صحت بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قم میں القدس کی بین الاقوامی کانگریس کا آغاز

دریں اثنا ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا ہے کہ اسپوتنک وی بنانے والی روسی کمپنی کے ساتھ اشتراک کے لیے تین ایرانی کمپنیوں نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے اور روسی فریق کو اس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر اسپوتنک وی کی پیداوار ایران میں شروع کردی جائے گی جو ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔

ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت کی حامل کورونا ویکسین کی تیئیس لاکھ ڈوز درآمد کی جاچکی ہیں جن میں سے پندرہ لاکھ ڈوز انجیکٹ کردی گئی ہیں۔

اسپتوتنک وی روس کی بنائی ہوئی دنیا کی پہلی کورونا ویکسین ہے اور یہ کورونا کی تمام اقسام کے خلاف اکیانوے فیصد تک موثر واقع ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، شام کے ساتھ تعلقات کی کوششیں

دوسری جانب ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 391افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر72 ہزار 875افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سیما سادات لاری نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 20 ہزار 732 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3009 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 2 ملین 555 ہزار 587افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ 2 ملین 7204 ہزار 949 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 5 ہزار 461 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button