اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے شہر جدہ کی بندرگاہ پر حملہ

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمن کی مسلح افواج اور عوامی فورسز نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی عرب کے شہر جدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا ہے۔

واس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے آج ہفتہ کے روز شہر جدہ کی بندرگاہ پر حملے کی تائید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس فضائی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یمن کی عوامی فورسز اور مسلح افواج نے سعودی عرب کے جنوب اور مغربی علاقے میں ملک خالد ایئربیس کو بدھ کے روز ایک بار پھر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک خالد ایئربیس کو کئی بار بیک وقت ڈرون اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی صدر کے بے بنیاد دعوؤں کی تکرار

واضح رہے کہ یمن کے خلاف یک طرفہ جنگ ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے، جسے دفاعی امور کے ماہرین سعودی اتحاد کی شکست قرار دے رہے ہیں۔

دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن کے خلاف جنگ کے تعلق سے مایوسی کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے سعودی عرب بار بار جنگ بندی کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

ریاض کی توسیع پسندی ، جارحیت اور چھے سالہ محاصرے کو ختم نہ کئے جانے کی بناپر یمن نے سعودی اتحاد کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

یمنیوں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد جو چیز جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کرسکا اب اسے مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، جو ممکن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بارود سے بھری ایک ڈرون کشتی کے ذریعے منگل کے روز اس کی سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ پر حملہ کیا گیا،جس کے بعد ساحل پر دھماکے سے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button