اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا اسرائیل کو سخت ترین انتباہ

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ علاقے میں صیہونی ریاست کے اقدامات کے خلاف رد عمل کیا جائے گا اور ایران صیہونی ریاست کے ہر مذموم عمل کا یکسان یا مضبوط تر جواب دے گا۔

ان خیالات کا اظہار جنرل حسین سلامی نے بروز پیر کو المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا خطے میں صیہونیوں کے شرانگیز اقدامات سے ان کیلئے عکس نتائج حاصل ہوں گے اور مستقبل میں انھیں حقیقی خطرات سے دوچار کردیں گے۔

جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے زوال کے لیے حالات پوری طرح آمادہ ہیں اور اگر اس نے اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو وقت سے بہت پہلے ہی اس کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے واضح کیا کہ صیہونیوں نے اپنے حالیہ اقدامات کا نتیجہ دیکھ لیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں جس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کا خوف، اسرائیل نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا

پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ اگر وہ اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھیں تو زیادہ سے زیادہ تبادہ ہوجائیں گے؛ بالخصوص حالیہ صورتحال میں جو صیہونی ریاست کی تباہی کے سارے شرائط کی فراہمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا کہ صیہونی ریاست کے مذموم اقدامات کیخلاف ردعمل کیا گیا اور کس طرح مقبوضہ علاقوں میں کچھ واقعات رونما ہوئے، اور یقینی طور پر یہ واقعات بعد میں دوبارہ دہرائے کیے جاتے ہیں۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صیہونیوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ صورتحال آئندہ بھی پیش آسکتی ہے اور حالات اس سے بھی زیادہ گمبھیر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام سے صیہونی ریاست پر میزائل حملہ کیا گیا جو صیہونی ریاست کے جنوبی علاقے النقب میں گرا، میزائل حملے میں ڈیمونہ کے خفیہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں جوہری ری ایکٹر کو نہیں بلکہ اسرائیلی طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button