عراق

عراق میں حشد الشعبی نے آسٹرین ساختہ میزائلوں کی کھیپ پکڑ لی

شیعیت نیوز: حشد الشعبی فورسز کے انفارمیشن ہیڈ کوارٹر نے بدھ کو ان میزائلوں کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹرین ساختہ میزائلوں کی یہ کھیپ بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے پکڑی گئی ہے اور دہشت گردوں کے محفوظ گودام تک کامیابی کے ساتھ رسائی حاصل کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران آسٹرین ساختہ میزائلوں اور ہتھیار بھی دریافت ہوئے ہیں جنہیں عراقی عوامی فورس (حشد الشعبی) نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ واضح رہے دریافت شدہ اسلحہ کی نوعیت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ میزائل عراقی شہریوں کے خلاف داعش کے دہشت گرد گروہ کے ذریعہ استعمال میں لائے گئے تھے جبکہ اس دہشت گرد گروہ کے ملک کے بعض حصوں پر تسلط کے خاتمے کے بعد گرمی یا مختلف دیگر عوامل کی وجہ سے چھپایا گیا اسلحہ مختلف مقامات پھٹ گیا تھا جس سے متعدد عراقی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

عراق میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ آسٹریا کا تیار شدہ اسلحہ اور فوجی سازوسامان استعمال ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا ہے، صدر روحانی

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق عراقی وزیراعظم کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچتے ہی قصر یمامہ میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ فریقین نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کی سطح پر اجلاس کیے۔مصطفیٰ الکاظمی کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کا استحکام اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button