ایران

اگر امریکہ پابندیاں ختم کردے تو ایران اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردے گا، ایران

شیعیت نیوز: ایران کے صدر حسن روحانی نے قطر کے وزير خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ کہ جب بھی امریکہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم کردے گا تو ایران اپنے وعدوں پر عمل دوبارہ شروع کردے گا۔

ایرانی صدر نے خطے کے حالیہ حالات اور دوحہ و تہران کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے اور ایران و قطر دونوں مختلف اقتصادی، تجارتی، سیاسی، ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ایران صرف عمل پر توجہ دے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

صدر حسن روحانی نے کہا کہ علاقائي ممالک کی ترقی اور پیشرفت کے لئے خطے میں امن و صلح اہم ہے انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ کی نئی حکومت سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے مطابق عمل کرتی ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتی ہے تو اسے پہلے ایران کے خلاف پابندیوں کو اٹھانا پڑے گا اگر امریکی حکومت نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں تمام پابندیاں ختم کردیں تو ایران اپنے وعدوں پر عمل شروع کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی،سعودی نواز خودکش حملہ آور ہلاک

اس ملاقات میں قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے ایران کو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے خطے کی سلامتی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ قطر علاقائي مسائل کو خل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے قطر پر سعودی عرب، امارات اور بحرین کی پابندیوں کے دوران ایران کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button