عراق

عراقی پارلیمنٹ میں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے ساتھ اظہار الفت

شیعیت نیوز: شہید قدس قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں عراقی پارلیمنٹ کے در دیوار شہدا کی تصاویر سے مزین کر دیئے گئے ہیں۔

عالم اسلام بالخصوص ایران اور عراق میں شہدائے قدس، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس سے کس قدر الفت و محبت پائی جاتی ہے، اس کا اندازہ لگانا ہو تو عراقی پارلیمنٹ کے در و دیوار اس کی گواہی دینے کے لیے کافی ہیں۔

ایوان کے اندر، باہر، گیلریوں اور دیگر مقامات پر ایران کی قدس فورس کے کمانڈر شھید قاسم سلیمانی اور عراق کی عوام رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کی تصاویر جابجا دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جاری نسل کشی میں یورپ برابر کا شریک ہے، یورپی پارلیمنٹ

عراقی پارلیمانی ذرائع کے مطابق شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی پہلی برسی پر عراق میں سرکاری سطح پر تقریبات منائی جا رہی ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ‌ کے زیر اہتمام اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عراق کی سرکردہ سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عراق کے صدر، عراقی وزیراعظم، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، استقامتی گروہوں، الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری اور دیگر رہنماوں کو بھی شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے ایام شہادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے عوامی سطح پر تقریبات کے انعقاد پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع بابل ہائی وے پر امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو گیا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق اس حملے میں قابض امریکی فوج کی 2 گاڑیاں فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری طرف قاصم الجبارین نامی مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button