عراق

امریکہ عراق میں داعش کو مضبوط کررہا ہے، سکیورٹی ماہر

ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے زور دے کر کہا کہ داعش کے عناصر عراق کے اندر غیر ملکی افواج سے اسلحہ وصول کرتے ہیں۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی کے ماہر امیر عبد المنیم الساعدی نے ملک کے بعض صوبوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ "صلاح الدین اور دیالی میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی کاروائیوں کی ذمہ داری مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور ان صوبوں کے سکیورٹی کمانڈروں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد عناصر متعدد دیہاتوں کی حمایت میں ہیں جہاں انہوں نے محفوظ ٹھکانے قائم کررکھے ہیں، عراقی ماہر نے مزید کہا کہ داعش کے عناصر عراق کے اندر غیر ملکی افواج سے اسلحہ وصول کرتے ہیں۔

الساعدی نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے عراق میں اپنی افواج کو رکھنے کے لئے ایک بار پھر داعش کے عناصر کو تقویت دینے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ داعش کی حمایت کرنے کا امریکی مقصد صیہونی حکومت کے مفادات کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button