اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جشن عید میلاد النبیﷺ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کی پاکستانی قوم کو مبارکباد

شیعیت نیوز : صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی اور قوم کے نام پیغام میں کہا کہ سرور کائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل زیادہ دور نہیں۔

صدر مملکت نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جا سکتا ہے، آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسوں میں جی بی کے عوام کی امنگوں کے خلاف ہرزہ سرائی بھارتی موقف کی حمایت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

وزیراعظم نے حضرت محمدؐ خاتم النبین کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے، آپﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کر کے دکھائی، عدل و انصاف، مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کیلئے کام کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں، وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button