اہم ترین خبریںدنیا

امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے میں آگ بھڑک اُٹھی

شیعت نیوز : امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے میں اس ملک کے ساحلی علاقے میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنگی بحری بیڑے ’’کرسارج‘‘ میں ’’نورفورلک‘‘ بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر کافی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ ویلڈنگ کے موقع پر پلاسٹک میں لگی جو پھر پھیل گئی۔ آگ لگنے کے بعد ساحل میں کھڑی تمام کشتیوں اور جنگی بحری جہازوں میں تمام سرگرمیوں کو روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کے اقدامات سے پوری دنیا میں امریکی قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ جو بائیڈن

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز بھی جنوب مغربی امریکہ کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر لنگر انداز جنگی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا جس کے بعد اُس میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم بحریہ کے پچاس اہلکار بری طرح زخمی ہوئے اور امریکہ کے چار سو سے زائد فائر فائیٹرز 4 روز بعد اس آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوئے۔

اس کے علاوہ دو روز قبل امریکی ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر میں واقع آرسیلر میٹل اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصا ن ہوا ۔

آرسیلر میٹل اسٹیل ملز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک بھٹی میں تکنیکی خرابی کے باعث ہوا جس کے بعد اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 289 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 98 ہزار 550 ہو چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے 19 لاکھ 52ہزار 923 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 552 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18لاکھ 2ہزار 338 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button