عراق

عراق: صوبہ دیالہ کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری

شیعت نیوز : عراق کے دوسرے علاقوں کی طرح صوبہ دیالہ کے شہر خانقین میں بھی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا ہے۔

عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی نے آج بروز منگل ایک بیان میں کہا کہ صوبہ دیالہ کے شہر خانقین میں دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے اور داعش کو سرکوب کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا ہے۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران صوبہ دیالہ کے 70 سے زائد گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی اراکین پارلیمنٹ نے ٹرمپ کی گرفتاری کیلیے عالمی وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب عراقی روزنامہ الاخباریہ نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی اگلے منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ریاض کا دورہ کریں گے۔

الاخباریہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اخبارنے مزید لکھا ہے کہ عراقی وزیراعظم سعودی حکام سے بجلی، توانائی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کریں گے۔ سعودی خبررساں ادارے الحدث نے عراقی وزیراعظم کے متوقع دورے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اگلے ہفتے ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button