دنیا

نیو یارک اور برسلز میں اسرائیل کے خلاف سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

شیعت نیوز : نیو یارک اور برسلز میں فلسطینیوں کی حمایت میں اور غرب اردن پر قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کے منصوبے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوئے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کل نیویارک کے بروکلین علاقے میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کی حمایت اور غرب اردن پر قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کی۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلسطین کے جھنڈے تھے فلسطینیوں کی حمایت میں اور فلسطین کو آزاد کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرے میں تقریبا 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا اسٹرٹیجک غلطی ہے۔ اسپیکر محمد قالیباف

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں میں کل 16 فلسطینی اور عالمی تنظیموں نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے ناپاک منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے کی کال دی تھی۔

دوسری جانب بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں افراد نے فلسطینی زمین کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

فلسطینی کی حمایتی سوسائٹی نے بیلجیم میں فلسطینی برادری کے ساتھ مل کے برسلز میں مظاہرے منعقد کیے جس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ وہ اس منصوبے کو تکمیل تک نا پہنچا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی فوج اور الحشدالشعبی کا شمالی بغداد میں داعش کے خلاف آپریشن شروع

مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے  لہرائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جسمیں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی  اقدامات کی مذمت کی گئی تھی۔

انہوں نے بیلجیئم کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر قبضہ روکنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔

یاد رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے امریکہ کی ھمہ جانبہ حمایت سے کل یکم جولائی کو غرب اردن کے 30 فیصد علاقے پر باقاعدہ طور پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اکثر یورپی ملکوں کی مخالفت اور عالمی رائے عامہ کے دباؤ کی وجہ سے اپنے اس فیصلے اور منصوبے پر عمل نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button