اہم ترین خبریںپاکستان

اعمال شب ہائےقدر اور ایام شہادت امام علی ؑ کے اجتماعات ہرصورت منعقدہوںگے،علامہ سبطین سبزواری

ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب،وزیر قانون اور آئی جی پولیس سے مطالبہ ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ علماءکرام کے طے کردہ20۔ نکات کی بعض مقامات پر ضلعی انتظامیہ من پسند تشریح کر کے غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے

شیعت نیوز: صوبائی صد شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ یوم شہادت علی علیہ السلام کی مناسبت سے 19 ۔رمضان المبارک سے شروع ہونے والے جلوس اور مجالس عزا ہر صورت منعقد ہوں گی۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت ، طبی ماہرین اور حکومت پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔ جبکہ انہیں احتیا طی تدابیر کے مطابق 15۔ رمضان المبارک کو جشن یوم ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام اور جشن نزول قرآن کی مناسبت سے مساجد ، مدارس اور امام بارگاہوں میں19، 21 اور 23 رمضان المبارک کو اعمال ہائے شب قدر بھی 20 نکات میں دی گئی طبی ہدایات کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول جان کی اصلیت ، ساتھی اینکر جمیل فاروقی نے پول کھول دی ، تہلکہ خیر انکشافات

ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب،وزیر قانون اور آئی جی پولیس سے مطالبہ ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ علماءکرام کے طے کردہ20۔ نکات کی بعض مقامات پر ضلعی انتظامیہ من پسند تشریح کر کے غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے ،یہ متعصبانہ او ر مخاصمانہ رویہ قابل مذمت اور اشتعال انگیز ہے، اسے بند کروایا جائے۔یہ باتیں امام بارگاہ ابوالفضل العباس مغل پورہ میں ماتمی سنگتوں،بانیان مجالس او رعلمائے کرام کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہیں۔

اس موقع پر مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، شبیر نقوی، ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی،ضلعی صدر شوکت علی اعوان ، ضلعی جنرل سیکرٹری جعفر علی شاہ،قمر عباس جدون،محمد طفیل جعفری، افتخار رضوی،وسیم حیدر گردیزی،صغیر ورک،مہدی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ عالمی وبا کورونا کے حوالے سے ملت جعفریہ خود بہت محتاط ہے۔ اس حوالے سے حکومت ابھی تذبذب کا شکار تھی اور لاک ڈاو ن کابھی ابھی اعلان نہیں ہواتھا کہ ہماری ذمہ دا ر قیادت کے حکم پر نماز جمعہ ،نماز باجماعت اور مجالس عزا کے اجتماعات اور دینی مدارس میں تدریسی سرگرمیاں بھی خود بند کر دی تھیں ۔لیکن اب جبکہ سبزی منڈیاں، بازار اور عبادت گاہیں 20 نکات کے مطابق کھول دی گئی ہیں اور اسی طرح سے عزاداری کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا یوم وفات حضرت خدیجتہ الکبریٰ پر تعزیتی پیغام، کل ملکی صورتحال پرپریس کانفرنس کریں گے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت کے تحفظات دور کرنے اور مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی صورت عزاداری کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علما کونسل سے منسلک تنظیمیں جعفریہ یوتھ،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ رضاکار تنظیمیں ،اسکاوٹس ، متعلقہ بانیان مجالس ،ماتمی سالار کورونا وائرس کے حوالے سے طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عملد رآمد کے لئے انتظامی امور کی نگرانی کریںگے۔ انتظامیہ کسی قسم کے خدشات کو ذہن میں لائے بغیر جلوس روس نکالنے دے تاکہ کسی قسم کی کوئی بدمزگی رمضان المبارک میں پیدا نہ ہو۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پہلے بھی عزاداری سید الشہداءکے پروگرام جاری و ساری ہیں اورتائید خداوندی سے آئندہ بھی جاری رہیں گے، ہم نے عزاداری کے تحفظ کے لئے جتنی پہلے قربانیاں دی ہیں ۔ اس سے زیادہ مزید قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اپنی شہری و آئینی حق اور اہل بیت اطہار سے اپنی محبت کے اظہار میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button