دنیا

کورونا وائرس سے فی الحال چھٹکارا ممکن نہیں۔ عالمی ادارہ صحت

شیعت نیوز: پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ عالمی ادارہ صحت سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے ختم کرنا وائرس کے لئے دوبارہ سر اٹھانے جیسا ہو گا۔

جنیوا میں بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس نے کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کا اعلان صحیح وقت پر کر دیا تھا جس کا جواب دینے کے لئے ملکوں کے پاس وقت تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں جبکہ کئی ممالک میں یہ اب بھی پھیل رہا ہے۔

گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلوں کے احکامات پر عملدرآمد کی وجہ سے بیماری کا پھیلنا کم ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ وائرس بہت ہی خطرناک ہے۔ استعفے کے سوال پر ڈاکٹر ٹیڈرس نے کہا کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے دن رات کام کرتے رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کورونا وائرس ہمارے درمیان لمبے عرصے تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تنگدست گھرانوں کی مددکرکے رمضان میں دہراثواب کمایاجاسکتاہے،علامہ راجہ ناصرعباس

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس کا کہنا تھا کہ فنڈنگ روکنے سے ڈبلیو ایچ او کو کورونا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔ اس لئے امریکہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اس لئے کہ دنیا بھرمیں کورونا سے مریضوں کی تعداد میں بدستوراضافہ ہورہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 911 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں ایک لاکھ 84 ہزار 235 ہو گئیں جبکہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 17 لاکھ 35 ہزار 854 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 679 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 17 ہزار 822 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار 681 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 92 ہو چکی ہے۔

سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 389 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 21 ہزار 717 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 25 ہزار 85 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 327 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 21 ہزار 340 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 877 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 315 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز ایک لاکھ 50 ہزار 648 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 100 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 495 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 376ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 98 ہزار 674 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 85 ہزار996 ہو گئی جبکہ 63 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور تقریبا 5 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 798 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 513 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 999 ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button