عراق

عراق: حشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے

شیعت نیوز : عراقی ملٹری انٹلیجنس ادارے کا کہنا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانوں نے عراق کے مشرقی علاقے الدیالہ میں داعشی دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے ملٹری انٹلیجنس ادارے کا کہنا کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے جمعرات کے روز سیکیورٹی آپریشن میں تکفیری داعشی دہشت گرد عناصر کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی اڈوں پر پیٹریاٹ میزائل نظام کی تعیناتی عراقی خودمختاری کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الدیالہ میں حشد الشعبی کےجوانوں نے قبائلی نوجوانوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران، محمد العزیز نامی گاؤں میں ایک دہشت کو 10 بموں سمیت گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: امریکی طیاروں کی صوبہ دیالی پر پروازیں، حشد الشعبی کی کاروائیوں کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بم بنانے والے آلات بھی دریافت کیا ہے جس میںکیمیائی مواد بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی حکام نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے والی رضا کارفورس کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بغداد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

عراقی ذرائع کا کہنا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز بغداد کے مختلف علاقوں میں سنی گئی ،واضح رہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔

شفق نیوز نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ دھماکہ داعشی دہشت گرد گروہ کے چھپائے ہوئے بارودی مواد کی تباہی کی وجہ سے ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے داعشی دہشت گرد گروہ کا چھپایا ہوا بارودی مواد دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

السومریہ نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عراقی فورسز نے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب داعش سے بچا ہوا بارودی مواد دھماکے سے اڑا دیا جس سے کسی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button