اہم ترین خبریںپاکستان

سکھر ، 100ملکی وغیر ملکی دیوبندی تبلیغیوں کی موجودگی، تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز رائیونڈ کے اجتماع سے ملک بھرمیں پھیل جانے والے دیوبندی مبلغین ملک بھرمیں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں ۔

شیعت نیوز: ملکی وغیر ملکی مبلغین کی موجودگی، کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ، سکھرمیں دیوبندی تبلیغی جماعت کے 100سے زائد مبلغین کو تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹس آنے تک تمام کے تمام مبلغین قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دو ساتھیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرتبلیغی جماعت کی سرکاری عملے پر حملے کی کوشش

تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز رائیونڈ کے اجتماع سے ملک بھرمیں پھیل جانے والے دیوبندی مبلغین ملک بھرمیں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن میجر(ر)الیاس کورونا کے سبب ایبٹ آباد میں جاں بحق

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے سب سے بڑے دیوبندی تبلیغی مرکز سکھر میں 100سے زائد ملکی وغیر ملکی مبلغین کی موجودگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے تمام افراد کی اسکریننگ شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد، تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے نےمتعددافراد کو کورونا وائرس منتقل کردیا

سکھر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سےشکارپور روڈ پر قائم تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکز میں 26غیر ملکیوں سمیت 100افراد موجود ہیں جن کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس میں مبتلادیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن عبدالرحمٰن کا SHOپرقاتلانہ حملہ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام مبلغین کی اسکریننگ مکمل ہونے ، ان کی ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آنے والے مبلغین کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیاجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button