اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی عرب سے آئی خاتون نے اپنے 16رشتہ داروں میں کورونا وائرس منتقل کردیا، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ بہت خطرناک وائرس ہے

شیعت نیوز: کراچی میں سعودی عرب سے آئی خاتون نے اپنے 16 رشتہ داروں میں کورونا منتقل کردیا،مقامی سطح پر کورونا وائرس منتقل ہونے پرسندھ حکومت کی دوڑیں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھین: شاہ محمودقریشی کا کورونا وائرس سے مقابلےکیلئے ایران پرسے عالمی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ بہت خطرناک وائرس ہے۔ ان کا کہنا ہے کراچی میں مقامی سطح پر کورونا وائرس پھیلنے سے 40 لوگ متاثر ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک لوگ اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

یہ بھی پڑھین: 1270زائرین ملتان میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے استقبال

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون سعودی عرب سے آئیں جنہیں کرونا وائرس تھا، وہ کراچی میں ایک شادی پر چلی گئیں جہاں موجود 16 رشتہ داروں میں ان کی وجہ سے وائرس پھیلا۔

یہ بھی پڑھین: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار

سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن ضروری ہے، کیونکہ آج نسبتاً متاثرہ لوگوں کی تعداد کم ہے لیکن اگر دو مہینے بعد شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس وقت تک یہ وائرس بہت تباہی مچا چکا ہوگا۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب تفتان سے آنے والے زائرین نہیں ہیں، وزیر تعلیم سعید غنی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button