اہم ترین خبریںعراق

عراق میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، 2 امریکی ایک برطانوی فوجی ہلاک

شیعت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکہ اور برطانیہ کی فوج کے لیے قائم التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور کم از کم 12 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع التاجی فوجی اڈے پر جہاں امریکہ کے دہشت گرد فوجی تعینات ہیں 10 راکٹ داغے گئے۔

مھر خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حملے میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوج ہلاک جبکہ12فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کا اپنے ہی اتحادی امریکی فوجیوں پر حملہ، 2 اہلکار واصل جہنم

اس سے قبل کے ایک ٹویٹ میں، اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 7:35 بجے ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کسی نے ابھی تک اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی امریکہ اور برطانیہ نے اس کا الزام کسی پر عائد کیا ہے۔ مگر ماضی میں امریکہ نے عراق میں ایران کے حمایت یافتہ دھڑوں پر اسی طرح کے حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے اس تازہ واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ہم عراق کے التاجی کیمپ میں واقع برطانوی فوج کے اہلکاروں سے متعلق ایک واقعہ سے آگاہ ہیں۔اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور اس وقت اس بارے میں مزید تبصرہ کرنا نامناسب ہو گا۔‘

چند روز قبل بھی بغداد اور موصل میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر میزائل داغے گئے تھے۔

واضح رہے رواں برس جنوری میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ شہادت کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button