ایران

استقامت، امریکی سازشوں کی ناکامی کا عامل ہے : صدر حسن روحانی

شیعت نیوز:ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں امریکہ کی موجودہ حکومت کے تخریبی اقدامات اور پابندیوں کے باوجود مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ کی موجودہ مکار و عیار حکومت نے جو اس ملک کی تاریخ کی تمام حکومتوں سے بدتر ہے اپنے اقدامات سے پوری دنیا کے عوام، اپنے اتحادیوں، اپنے دوستوں حتی خود اپنے عوام کے لئے مسائل کھڑے کئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ جو تمدن، ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کے نام پر علاقے کے عوام پر ظلم کر رہا ہے کہا کہ اس وقت امریکہ میں جو حکومت برسراقتدار ہے وہ نہ صرف ملت بلکہ عراق، افغانستان، یمن، شام اور لبنان سمیت علاقے کی تمام قوموں پر ظلم کررہی ہے۔ ایران کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جب دشمن ایران کو للچائی نظروں سے دیکھ رہا تھا، اس وقت ملک کے عوام متحد ہو کر میدان میں آگئے اور استقامت و پائداری سے کام لیا اور آج شدید ترین پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود پوری دلیری سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button