پاکستان

قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں احتجاج

شرکائے ریلی کا وزیراعظم عمران خان سے ناروے کیساتھ سفارت تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز :قرآن کریم کی بے حرمتی کو آزادی اظہار رائے کا نام دینا اسلام دشمنوں کی سازش ہے۔ناروے کی حکومت اسلام دشمن عناصر کو پروان چڑھا کر مسلمانوں کے جذبات سے نا کھیلے۔

اطلاعات مجلس وحدت مسلمین کےپاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی سمیت پورے ملک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی محفل شاہ خراسان تا سولجر بازار سگنل نکالی گئی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ناروے میں اسلامی مقدسات کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی یہ ملک نبی کریمؐ کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بدترین جرم کا مرتکب ہو چکا ہے۔باقر زیدی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اسلام سمیت کسی مذہب کی تضحیک کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان ناروے سے سفارتی تعلقات منقطع اور سفیر کو پاکستان بدر کریں، علامہ باقرعباس زیدی

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، محمد الیاس صدیقی، مطلوب اعوان قادری اور معروف عالم دین مولانا عبداللہ جونا گڑھی کا کہنا تھا کہ ناروے میں مقدسات اسلام کی توہین کے واقعات کا تسلسل وہاں کی حکومت کے متعصبانہ طرز عمل اور اسلام دشمنی کی نشاندہی کرتا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے درمیان لاکھ اختلافات سہی لیکن دین اسلام کی حرمت اور دفاع کے لئے پوری امت مسلمہ کے جذبات اور نظریات ایک جیسے ہیں۔احتجاجی ریلی میں ڈویژنل رہنماء علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفرسمیت دیگر اہلسنت علماء اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button