اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکہ کی ایک بار پھر پاکستان کی پیٹھ میں وار کی کوشش بری طرح ناکام

ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر اس نے بتانے سے انکار کردیا

شیعت نیوز: امریکا کی ایک بار پھر پاکستان کی پیٹھ میں وار کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کے اصلاحاتی معاملے میں امریکہ سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ عراقی صدر

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی فوجی طیارے کو روک دیا۔ طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی سفارتی اور عسکری قوت سے خوفزدہ ہے، علامہ سبطین سبزواری

ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر اس نے بتانے سے انکار کردیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے وارننگ دی جس پر طیارہ کو واپس جانا پڑا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیر اجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ شام کے تیل کے علاقوں پر ناجائز قبضہ جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بشار جعفری

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کےخلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں ، اس سے قبل بھی کئی بار امریکہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے خلاف سنگین سازشیں کرچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سلامتی کو کمزور کیا ہے۔سربراہ ایوان نمائندگان

اس سے قبل امریکی افواج نے 2مئی 2011کو ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن کرکے القائدہ کےسرغنہ اسامہ بن لادن کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا تھا جس کی خبر پاکستان کو بعد میں دی گئی جبکہ اسی سال امریکی فضائی افواج نے پاک افغان بارڈر پر سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 28پاکستانی فوجیوں کو شہید اور متعدد کوزخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button